You are currently viewing مصنوعی ذہانت، میسی سے بھی بہتر فٹبالر روبوٹ بنانے کا دعویٰ

مصنوعی ذہانت، میسی سے بھی بہتر فٹبالر روبوٹ بنانے کا دعویٰ

امریکا (ڈیسک) سائنس کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے بہترین بالر میسی سے بھی بہتر مشینی فٹ بالر بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
اچھلنے، دوڑنے، کودنے اور دیگر کرتب دکھانے کی صلاحیت کے حامل اس روبوٹ کا نام آرٹیمس کا نام دیا گیا ہے جس کامطلب ہی میسی سے بھی بہتر فٹبالر ہے۔
ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک صرف تین ایسے روبوٹ ہیں جو اچھلنے کودنے اور دوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس روبوٹ کے بارے میں امید کی جا رہی ہے کہ 2023کے عالمی روبو کپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے تماشائیوں کے دل جیت لے گا۔
آرٹیمس کے خالق کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ساتھی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ یہ ایک خاتون روبوٹ ہے، اس کی کئی ٹانگیں ہوں گی جو اسے اپنا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گے جس سے یہ ناہموار جگہوں پر دوڑنے میں کسی مشکل کا شکار نہیں ہو گا۔
آرٹیمس کا قد انسانی قد کے برابر رکھا گیا ہے، آئندہ بین الاقوامی روبو سوکر ایونٹ میں اسے کھلائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔