You are currently viewing مصطفٰی کمال کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

مصطفٰی کمال کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

کراچی (ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا 17واں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ جنرل عاصم منیر کو 17واں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم حافظ قرآن بھی ہیں جو ان کے دین سے لگاؤ کا ثبوت ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے اس وقت ایسے ہی انسان کی ضرورت ہے جو ایماندار اور اللہ سے ڈرنے والا ہو۔