مصر کا قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/01/2021 10:15
  • Reading time:1 mins read

قاہرہ (ڈیسک)مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے پروازوں کی بحالی کا یہ فیصلہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے قطر کے ساتھ بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کیا ہے۔مصر کی وزارت ہوا بازی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بحالی کے بعد تجارتی سامان کی آمد و رفت کا بھی آغاز ہو جائے گا۔یاد رہے کہ 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔ دونوں ممالک کی قومی ایئر لائنز اپنے اپنے فلائٹ شیڈیول منظوری کے لیے متعلقہ اداروں کو جمع کروائیں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.