You are currently viewing مصر، پسندیدہ پکوان کے لیے ڈرائی فروٹ نہ خریدنے پر بیوی قتل

مصر، پسندیدہ پکوان کے لیے ڈرائی فروٹ نہ خریدنے پر بیوی قتل

قاہرہ (ڈیسک) مصر کے شہری نے رمضان المبارک کے پسندیدہ پکوان کے لیے خشک میوے نہ خریدنے پر اپنی 20 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔
الامارات الیوم کے مطابق مصر کے علاقے الجیزہ کے رہائشی نے ڈرائی فروٹ نہ خریدنے پر بیوی کو قتل کر دیا۔
سوشل میڈیا پر مصری خاوند کا بیان پیش کیا جا رہا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ لڑائی کی شروعات بیوی نے کی تھی، اس کا دعویٰ ہے کہ وہی باورچی خانے سے چھری لے کر آ گئی تھی اور حملے کے لیے چھری لہرا رہی تھی۔
ملزم نے بتایا کہ میں نے اس سے چھری چھیننے کی کوشش کی جس پر وہ زخمی ہو گئی، میں فوری طور پر اسے زخمی حالت میں اسپتال لے گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔