You are currently viewing مصالحے، سبزیوں اور آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، 155روپے کلو فروخت

مصالحے، سبزیوں اور آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، 155روپے کلو فروخت

کراچی (ڈیسک) ملک بھر میں مصالحوں، سبزیوں اور آٹے کے بعد چینی کی قیمت میں یک دم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، فی کلو چینی 155روپے میں بکنے لگی۔
اطلاعات کےمطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 140روپے کلو تک پہنچ گیا۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں پچاس کلو چینی کا بیگ سات ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
بازاروں اور عام دکانوں پر چینی کی خوردہ قیمت 155روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ایک ہفتے قبل تک یہی چینی 134روپے کلو تک دستیاب تھی، لاہور شہر کے مرکزی بازاروںمیں تاجروں نے فی کلو چینی کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
منڈیوں اور بازاروں میں قیمتوں کے اتار چڑھائو سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک بھر میں صوبائی حکومتیں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام کھو چکی ہیں۔