You are currently viewing مشہور امریکی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو کا قبول اسلام

مشہور امریکی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو کا قبول اسلام

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:04/06/2023 13:56
  • Reading time:1 mins read

ٹیکساس ( ڈیسک) معروف امریکی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر رومن رینز کے بھتیجے اور آنجہانی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کر لیا۔
یوٹیوب پر جاری کی گئی اپنی ایک وڈیو میں تبدیلی مذہب کو انھوں نے خوش گوار تبدیلی قرار دیا، انھوں نے بتایا کہ میں مجرم بن کر جیل میں گیا تھا مگر 6سال بعد اللہ کا بندہ بن کر جیل سے باہر آیا ہوں۔
زیلا فاتو جو اپنی جسمانی تن سازی کے لیے مشہور ہیں، نے جیل میں گزارے ہوئے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں قید کے دوران مسلمانوں کی موجودگی سے اسے کافی سہارا ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے مسلمانوں کے نظم و ضبط، طرز زندگی، ان کی دو ٹوک واضح بات چیت اور ان کے عقیدے پر عمل کرنے کے لیے ان کی لگن کا مشاہدہ کیا۔ زیلا نے کہا کہ وہاں خاص طور پر ہفتہ وار جمعہ کی اجتماعی نماز پڑھی جاتی تھی، وہیں مجھے اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی اور میں اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین ہوا اور بالآخر اسلامی کی روشنی میرے قلب کو منور کر گئی۔
زیلا فاتو نے کہا کہ مذہب اسلام قبول کرنے کے بعد میری اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کے لیے صرف مثبت باتیں ہیں۔
زیلا فاتو اب دیگر لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کرنے اور روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب کے لیے اپنا وقت صرف کرنا چاہتے ہیں۔