You are currently viewing مشتعل ہجوم نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا گھر بھی جلادیا

مشتعل ہجوم نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا گھر بھی جلادیا

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) شیخ حسینہ واجد کے استعفٰی اور ملک سے فرار کے بعد مظاہرین نے عوامی لیگ سے وابستہ افراد کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔
مشتعل ہجوم نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو نذر آتش کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے غصے کی آگ سے عوامی لیگ کے دفاتر اور ارکان پارلیمنٹ کے گھر بھی محفوظ نہیں رہے اور ملک بھر میں عوامی لیگ کے دفاتر اور ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ سمیت عوامی لیگ کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو مشتعل مظاہرین پہلے ہی جلا چکے ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کھلنا کے ضلع نڑائل میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو بھی جلا دیا گیاہے۔
مشرفی مرتضیٰ اہل خانہ کے ہمراہ حملے سے قبل ہی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔
پولیس کی جانب سے قومی کھلاڑی کے گھر کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم مشتعل ہجوم نے ایک نہ سنی اور عوامی لیگ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7