You are currently viewing مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، نئی مردم شماری کی منظوری

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، نئی مردم شماری کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری متفقہ طور پردی گئی۔
قبل ازیں مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کچھ دیر کا وقفہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی فلائٹ لیٹ ہونے کے باعث تاخیر کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ منظوری ابھی کسی قسم کی نہیں کی گئی،اجلاس میں وقفہ ہےجو کچھ دیر بعد پھر شروع ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ اجلاس میں آج فیصلہ ہو جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7