You are currently viewing مسک 78 ملین ڈالر مالیت کا جی 700 طیارہ خریدنے کیلیے بے تاب

مسک 78 ملین ڈالر مالیت کا جی 700 طیارہ خریدنے کیلیے بے تاب

  • Post author:
  • Post category:ٹیکنالوجی
  • Post last modified:03/11/2022 15:15
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی فرم اسپیس ایکس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد 78 ملین ڈالر مالیت کا پرائیویٹ طیارہ گلف اسٹریم جی 700 خریدنے کا آرڈر دے دیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی گلف اسٹریم ایرواسپیس کارپوریشن کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایلون مسک نے گلف اسٹریم جی 700 طیارے کا آڈر دیا ہے جس کی 2023 کے آغاز میں ڈیلیوری دے دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جی 700 طیارے کے کیبن کا سائز 57 فٹ جبکہ اس کی رینج 7500 ناٹیکل میل ہے، یعنی طیارہ آسٹن سے ہانگ کانگ کا 8000 میل کا سفر بغیر فیولنگ کے طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پرائیویٹ طیارے میں رولز رائس گاڑی کا ہائی تھرسٹ 2 انجن اور بہترین فلائٹ ڈیک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جی 700 پرائیویٹ جیٹ طیارے میں اپنا وائی فائی سسٹم بھی موجود ہے، 20 کھڑکیوں والے طیارے میں 2 بیت الخلا بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک زیادہ تر اپنا پرائیویٹ طیارہ ہی استعمال کرتے ہیں اور ان کے پاس اس وقت جی 650 ای آر پرائیویٹ جیٹ ہے جسے جی 700 سے تبدیل کیا جائے گا۔