You are currently viewing مسٹر پرفیکٹ بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش

مسٹر پرفیکٹ بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ اداکار مسٹر پرفکیٹ عامر خان کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں۔
انڈین فلمی ناقد، اداکار کے آر کے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان بہت جلد خود سے بہت چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ فاطمہ ثنا شیخ نامی اداکارہ جنہوں نے فلم دنگل میں عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے، کے عامر خان کے ساتھ خاصے قریبی تعلقات ہیں۔
فلمی حلقوں کے مطابق اداکارہ کے عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اچھا ملنا جلنا ہے خاص طور پر عامر خان کی بیٹی آئرا خان ان کی دوست ہیں۔
فاطمہ شیخ عامر خان کے ساتھ ٹھگز آف ہندوستان میں بھی کام کر چکی ہیں اور دونوں کو کئی بار مختلف اوقات اور جگہوں پر کافی قریب سے دیکھا جا چکا ہے، اب دونوں کے متعلق شادی کیے جانے کی خبریں گرم ہیں۔