کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت میں شمولیت کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی، اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لیے مشکل ہوگا۔