اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت مزید بڑھایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پرلمبی قطاریں ہیں اور پولنگ سست روی کا شکارہے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیاردیتا ہے۔ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک رکھا ہے۔