You are currently viewing مسلم لیگ (ن) نے کام کم پبلسٹی زيادہ کی ہے،  خسرو بختیار

مسلم لیگ (ن) نے کام کم پبلسٹی زيادہ کی ہے، خسرو بختیار

اسلام آباد (دیسک وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کام کم پبلسٹی زيادہ کی ہے، انہوں نے اورنج لائن کو بھی گیم چینجر کہہ کر متعارف کروایا۔

گزشتہ روز شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کر  تے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار  نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کر تے ہوئے  کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں کام کم اور پبلسٹی  زیادہ ہوئی ،، انہوں نے اورنج لائن کو بھی گیم چینجر کہہ کر متعارف کروایا

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کے پروجیکٹ زیر تعمیر ہيں، گوادر ماسٹر پلان کو بلوچستان حکومت کے ساتھ فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ کوسٹل ہائی وے منصوبے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز کی جلد تکمیل کے ساتھ جوائنٹ وینچرز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ریفائنری منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، یہ  تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون پر باضابطہ بات چیت ہوگی، یہ منصوبہ 5 سال سے رکا ہوا تھا، چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں، سی پیک کے سارے پروجیکٹ چل رہے ہیں جنہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے پُر‏عزم ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوہے کی کمی کوپورا کرنے کو کوشش کر رہے ہیں، اگلے 2 سالوں میں ترقی کی شرح کو 6 فیصد تک لے جائیں گے جو پائیدار ہوگی۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.