You are currently viewing مسلم لیگ ن اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لائے گی

مسلم لیگ ن اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لائے گی

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگلی بار بھرپور تیاری کر کے عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کے ارکان کم تھے جس کے سبب ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ن لیگی رکن عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایوان میں ہمارے ارکان ہی پورے نہ تھے، ہمیں بھرپور تیاری کے ساتھ ایوان میں آنا چاہیے تھا۔