You are currently viewing مسلم لیگ اکثریتی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، احسن اقبال

مسلم لیگ اکثریتی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم اکثریتی سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے، 172 سیٹیں نہ لینے کی رائے شاید آصف علی زرداری کی اپنے بارے میں ہوگی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتوں میں اگر کسی کے پاس ڈیلیور کرنے کی صلاحیت ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ ہم 172 کی لائن کراس کرکے اکثریت حاصل کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک تجربہ کار اور آزمودہ قیادت کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔
قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ملک میں آئندہ الیکشن کے نتیجے میں مخلوط حکومت بنے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پارٹی کے الیکشن پربات کرسکتے ہیں، دوسری پارٹی کے الیکشن پر نہیں، پارٹی الیکشن پرچی پر نہیں عوام کی رائے پر ہوتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.