You are currently viewing مسجد نبویؐ سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مسجد نبویؐ سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مدینہ منورہ (نیوز ڈیسک) مسجد نبویؐ سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔
ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔
پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7