You are currently viewing مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی

مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:08/04/2022 14:47
  • Reading time:1 mins read

مدینہ المنورہ (ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ مسجد قبا میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق اس نئے منصوبے کے تحت مدینہ کی مسجد میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہوگی جو 50 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے منسوب اس منصوبے کے تحت مسجد کی گنجائش کو 66 ہزار نمازیوں تک بڑھایا جائے گا۔مسجد قبا اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلامﷺ نے تعمیر کیا تھا۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ مدینہ کے دوران مسجد قبا پہنچنے پر کہا کہ اس منصوبے کے تحت حج اور عمرہ سیزن کے دوران زائرین کے لیے گنجائش بڑھائی جائے گی۔منصوبے کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسجد قبا کی مذہبی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور طرز تعمیر کے ساتھ اس کے قریب واقع یادگاروں کو محفوظ کرنا ہے۔