You are currently viewing مستونگ خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 59 ہوگئی

مستونگ خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 59 ہوگئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہوئے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی۔
ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال، 6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا جبکہ زخمیوں میں سے 25 شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثناء ترجمان وزیر صحت سندھ کا کہنا ہےکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے مستونگ دھماکے کے زخمیوں کو کراچی لانے سے متعلق فی الوقت کوئی اطلاعات نہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں دھماکے کے بعد بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سندھ کے تمام اسپتالوں کا الرٹ جاری کردیا جائے گا جبکہ جناح اسپتال میں ایمرجنسی کے تمام تر انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.