You are currently viewing مزدور کی صحت اورحفاظت کی یقینی بنایاجائے ورنہ قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی، مشیر برائے محنت سندھ

مزدور کی صحت اورحفاظت کی یقینی بنایاجائے ورنہ قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی، مشیر برائے محنت سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ محنت سندھ کا مقامی این جی او کے تعاون سے کراچی میں ایک روزہ صوبائی مشاورت برائے پیشہ ورانہ سلامتی ، صحت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلی ٰ سندھ کے مشیر برائے محنت اصغر علی خان جونیجو ک کی ہدایت پر لیبر ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا ،جس کے تحت ٹاسک فورس صوبہ میں قائم فیکٹریوں کا دورہ کرے گی اور غیرقانونی طور پر قائم فیکٹریوں کو بند کریا جائے گا ۔

ترجمان مشیر برائے محنت سندھ کے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے میں غیر رجسٹرٹ فیکٹریوں اور مزدووں کو ضابطہ کے مطابق صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ فیکٹریوں کے خلاف لیبر قوانین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق صحت اور حفاظت کے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوادی ہے تاہم سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے بل جلد پیش کردیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7