You are currently viewing مزدوروں کے حق میں پی ایم ایل (ف) لیبر ونگ کے تحت احتجاجی مظاہرہ

مزدوروں کے حق میں پی ایم ایل (ف) لیبر ونگ کے تحت احتجاجی مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) گارمنٹس انڈسٹری کے بے روزگار مزدوروں کے حق میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (لیبر ونگ) کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مولوی تمیز الدین خان روڈ پر بحریہ کمپلیکس کے قریب منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے کی۔
پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے مظاہرین مزدوروں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

سید ولی وارثی کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے بعد متعلقہ ذمہ داروں نے فنکشنل لیگ لیبر ونگ سے رابطہ کرکے مذاکرات کیے اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس کی وجہ سے ہزاروں مزدورں کا روزگار بحال ہوگیا۔