You are currently viewing مری میں برفباری، سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری میں برفباری، سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری (نیوز ڈیسک) سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔
سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔
ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پر پارک کریں۔
سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے منع کرتے ہوئے رات کا سفر کرنے سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔