اسلام آباد (ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مریم نواز کی پارٹی الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ سیکشن 203 کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ ملا کر پڑھ جائے، حسن نواز پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عہدے سے اسی اصول پر فارغ ہوئے، جو شخص رکن پارلیمنٹ بننے کیلئے نااہل ہے وہ پارٹی عہد یکیلئے بھی نااہل ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سیکشن 203 ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنایا گیا۔وکیل (ن) لیگ نے کہا کئی پارٹیوں کا سربراہ صدر ہوتا ہے کچھ کا چیئرمین یا امیر، مگر اصل چیز تو اختیار اور طاقت ہے جو نائب صدر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ہر جگہ پارٹی سربراہ کا ذکر کیا، تحریک انصاف رہنمائوں کی پٹیشن مسترد کی جائے۔