You are currently viewing مریم نواز کی جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

مریم نواز کی جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مریم نواز شریف نے میاں اختر کی وفات پر جاوید لطیف اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے بھائی کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مریم نواز نے دعا کی کہ اللہ تعالی (مرحوم )کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.