You are currently viewing مریم نواز کرپشن کے پیسے پر پروان چڑھی ہیں، عمران خان

مریم نواز کرپشن کے پیسے پر پروان چڑھی ہیں، عمران خان

لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کرپشن کے پیسے پر پروان چڑھی ہیں۔
عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مریم کے سپریم کورٹ کے ججزپر شرمناک حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، یہ انتخابات سے فرارچاہتے ہیں چاہے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔

انھوں نے لکھا کہ ”مریم نواز پی ڈی ایم اورکرپشن کے پیسے پرپروان چڑھیں“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سےیہ گروہ جنگل کاقانون رائج کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہاہے، پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑیں، اب ہم نے مقابلے کے لیے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ان کی جان نکلی جاتی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7