لندن (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے قائد اعظم کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا۔ مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ ملکر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔

مریم نواز کا قائد اعظم کے خطاب سے متعلق عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 16:40
- Post category:پاکستان / ٹوئیٹ / دنیا / سیاست / لاہور
- Post last modified:30/11/2022 16:40
- Reading time:1 mins read
Tags: imran khan, maryam nawaz, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, pmln, pti, tweet