You are currently viewing مریم نواز کا اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان

مریم نواز کا اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.