اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج سےملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی۔
وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز آج بہاولپور پہنچیں گی۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مریم نواز آج بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔ تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران شامل ہوں گے۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔
