You are currently viewing مرسڈیز بینز کا بریکنگ سسٹم میں خرابی پر 10لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

مرسڈیز بینز کا بریکنگ سسٹم میں خرابی پر 10لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

برلن (ڈیسک) جرمن موٹر ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی گاڑیوں کے بریکنگ سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر دنیا بھر سے تقریبا 10لاکھ گاڑیاں مرمت کے لیے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ وہ بریک سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر اپنی 10لاکھ مرسڈیز گاڑیوں کو فوری طور پر واپس مرمت کے لیے واپس منگوا رہی ہے،اس حوالے سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا،تاہم جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہوتا اس وقت تک صارفین اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔ خبررساں ادارے نے جرمن فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ جو مرسڈیز بینز منگوائی گئی ہیں وہ 2004اور 2015کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔