کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے نامزدگی پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو، آصف علی زرداری، فریال تالپور سے اظہار تشکر کیا ہے۔
مرتضٰی وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کے میئر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور صاحبہ اور پی پی پی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرنےکے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا شہری ہوں، یہ شہر میری رگوں میں ہے۔ میرے لیے اس سے بڑا اعزاز کچھ نہیں ہوگا کہ میں اپنے عظیم شہر کی بہتری کے لیے کام کروں۔
انھوں نے لکھا کہ میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی اور انتظامی افراد کے ساتھ مل کر شہر کو آگے لے کر جاؤں گا۔
انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کا خصوصی شکریہ جنہوں نے سٹی الیکشن جیتنے کے لیے بہت محنت کی۔
ہم سب مل کر کام کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں ڈلیور کریں گے۔
I have no words to express my gratitude to Chairman @bbhuttozardari, President Asif Ali Zardari, Adi Faryal Talpur Sahiba and the entire leadership of #PPP for this honour of nominating me for the position of Mayor of #Karachi. https://t.co/JzcTSZaHKA
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 5, 2023