You are currently viewing مدعی کے بیان بدلنے پر وفاقی وزیر داخلہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری

مدعی کے بیان بدلنے پر وفاقی وزیر داخلہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری

گوجرانوالا (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
رانا ثناء اللہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثناء اللہ کو آج طلب کیا تھا۔
دوران سماعت مقدمہ مدعی نے اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پر عدالت نے رانا ثناء اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
یاد رہےکہ رانا ثناء اللہ کے خلاف 25 اگست 2022 کو شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔
رانا ثناء اللہ پر چیف سیکریٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.