You are currently viewing مدر ان لاء کے فیصلےکی سہولت اب نہیں رہی، مریم نواز

مدر ان لاء کے فیصلےکی سہولت اب نہیں رہی، مریم نواز

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلے کی سہولت نہیں، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے امپائر بھی پکڑےگئے، جعلسازی بھی پکڑی گئی، سہولت کاری بھی پکڑی گئی، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات پر حملے کیےگئے، وہ ڈنڈا اب چھین لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دےکر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے ٹھپے شیر پر لگیں گے اتنی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر مہر لگاؤ اور پاکستان کو نواز دو۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.