مکہ (ڈیسک) پاکستان شو بز انڈسٹری کی نوجوان اور معروف اداکارہ مایا علی کو مداحوں کی طر ف سے عمرہ ادا کرنے پر مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عمرہ ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی تصاویر اور خوبصورت مناظر کی وڈیوز شیئر کی ہیں۔ اس دوران انھوںنے لکھا کہ بے شک اللہ تعالیٰ جسے چاہے اور جب چاہے بلا لے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، احساسات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔ انھوں نے عمرہ کی سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
مایا کے مداحوں او ر چاہنے والوں نے ان کی پوسٹ کو بھی بہت لائکس دیے ہیں اور اس مبارک موقع پر ان کو مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
