You are currently viewing مداحوں سے پیار کرتا ہوں لیکن اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں، فہد مصطفیٰ

مداحوں سے پیار کرتا ہوں لیکن اپنی نجی زندگی پر بات کرنا پسند نہیں، فہد مصطفیٰ

اسلام آباد (ڈیسک) اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ مداحوں سے پیار کر تے ہیں لیکن اپنی نجی زندگی پر بات کر نا پسند نہیں کر تے ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے ایک حالیہ انٹرو یو میں کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن ہر وقت ان سے رابطے میں نہیں رہ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ شائد اسی لئے ا نہیں لو گ تھوڑا بد مزاج سمجھتے ہیں تاہم ہ ایسا نہیں ہے۔
ا نہوں نے مزید کہاکہ وہ مداحوں سے اور سوشل میڈیا سے نجی زندگی کو دور رکھتے ہیں اور اس بارے بات کرنا پسند نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ اور ان کے گھر والے سے اس حوالے سے آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہیں۔