You are currently viewing مخلوط حکومت کا قیام: شہباز اور ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

مخلوط حکومت کا قیام: شہباز اور ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اتحادی حکومت بنانے کی دعوت پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری سکھر سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، فریال تالپور بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار آج رات آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں اتحادی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کل صبح اسلام آباد میں الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آج لیگی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری کے ہمراہ بلاول بھٹو بھی ہوں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.