You are currently viewing مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، سبی، اوکاڑہ اور کوہاٹ سے حاصل نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں امسال اب تک 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تاہم اب تک پاکستان میں پولیو سے کوئی بچہ معذور نہیں ہوا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.