اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہدا کے خلاف مہم، میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔ منگل کو عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا، عمران خان نے گورننس، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کیے، ان کا احتساب بیانیہ بھی ناکام ہوا، عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اور توشہ خانہ کا چور ہے، شہدا کے خلاف مہم میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

مخالفین پر ظلم کرنے والا نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے، مریم اورنگزیب
- Post author:Umer Khan
- Post published:06/12/2022 16:15
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:06/12/2022 16:15
- Reading time:1 mins read
Tags: اسلام آباد, پاکستان نیوز, ٹوئٹ, ردعمل, عمران خان بیان, مریم اورنگزیب, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی, وفاقی وزیر اطلاعات