You are currently viewing محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں مقابلہ حفظ و قرآت

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں مقابلہ حفظ و قرآت

ڈیرہ غازی خان (ڈیسک) محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں ضلعی سطح پر حفظ و قرآت کے 2روزہ مقابلوں کا آغاز کل سے ہو گا۔
ترجمان محکمہ اوقات کے مطابق پروگرام کے پہلے روز فی میل کیٹیگری کے چار گروپس کے درمیان مقابلےہوں گے۔
حفظ و قرات کے مقابلے گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی اسکول بلاک 10میں صبح 8بج کر 30منٹ پر شروع ہوں گے۔
مردانہ کیٹیگری 6 گروپس کے درمیان مقابلے 23ستمبر کو اسی مقام پر منعقد ہوں گے۔