You are currently viewing محمد مصطفی ﷺ کا ارشاد،عفو و درگزر اور رواداری میں ہی انسان کی بقاء ہے

محمد مصطفی ﷺ کا ارشاد،عفو و درگزر اور رواداری میں ہی انسان کی بقاء ہے

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:08/04/2016 12:20
  • Reading time:0 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آپؐ کا فلاح انسانیت کے لیے صبر و تحمل، قوت برداشت اور ہمہ جہت رواداری سے کام لینا آپؐ کی رسالت کی روشن دلیل اور نبوت کا اعجاز ہے۔ آپؐ نے اپنی عملی زندگی میں تحمل و برداشت سے معاشرے کو امن کا گہوارا بنا دیا۔ زندگی کے تمام مراحل میں بنی نوع انسان کو پرامن طریقے پر زندگی گزارنے میں راہ نمائی دی۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ تاریخ عالم کے سامنے ایک مشعل راہ کی صورت میں موجود ہے۔
آپؐ نہ صرف اپنے اہل خانہ اور صحابہ کرامؓ کے ساتھ تحمل و برداشت کا معاملہ فرماتے، بلکہ اپنے دشمنوں سے بھی عفو و درگزر اور رواداری سے پیش آتے۔ نہایت سخت اور سنگ دل دشمن نے بھی جب آپؐ سے فریاد کی اور امان کا طالب ہوا، تو آپؐ نے عفو و درگزر کرنے اور امان بخشنے میں کبھی دریغ نہیں کیا۔