You are currently viewing محمد عامر اگر کھیلنا چاہتے ہیں تو میرٹ پر سلیکٹ ہو کر کھیل سکتے ہیں، نجم سیٹھی

محمد عامر اگر کھیلنا چاہتے ہیں تو میرٹ پر سلیکٹ ہو کر کھیل سکتے ہیں، نجم سیٹھی

لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر محمد عامر کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں، میرٹ پر سلیکٹ ہوں اور کھیل شروع کریں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ لی ہے، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتے ہیں تو آئیں اور کھیلیں۔
انھوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ سے متعلق ہمارا موقف واضح اور سخت ہے، کسی کھلاڑی پر اگر کوئی پنالٹی لگی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ ابھی مزید کھیل سکتا ہے تو سزا پوری کرنے کے بعد کھیل کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ میرا کہنا ہے کہ ایک تو معاف نہیں کرنا لیکن اگر آپ سزا پوری کرنے کے بعد منتخب ہو سکیں تو ضرور کھیلیں، راستے کھلے ہیں، اگر سلیکشن نہیں ہوتی تو پھر نہیں کھیل سکتے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ میرے پچھلے دور کے اختتام پر ایک کھلاڑی کی پنالٹی چل رہی تھی، جب میں چلا گیا تو اس کی پنالٹی قبل از وقت ختم کر دی گئی اور اسے کھلانا شروع کردیا گیا۔