You are currently viewing محمد عامر انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے پہلے سیزن میں لندن سپرٹ کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے

محمد عامر انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے پہلے سیزن میں لندن سپرٹ کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے

اسلام آباد(ڈیسک)محمد عامر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کے پہلے سیزن میں لندن سپرٹ کی نمائندگی کریں گے۔ لندن سپرٹ نے دی ہنڈر ڈ کرکٹ لیگ کے لئے محمد عامر کو برقرار رکھا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں محمد عامر نے کہا ہے کہ دی ہنڈرڈ کھیلنے کے لئے اس سال لارڈز میں واپسی کا انتظار نہیں کر سکتا۔ واضح رہے گزشتہ سال انگلینڈ نے 100 گیندوں پر مشتمل نیا فارمیٹ دی ہنڈرڈ متعارف کرایا تھا، جس نے پوری دنیا میں کرکٹ کی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ابتدائی طور پر یہ ٹورنامنٹ 2020 میں ہونا تھا لیکن پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لینے والی والی کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 2021میں ری شیڈول کردیا گیاتھا ۔اس ٹورنامنٹ میں 8 فرنچائزز حصہ لیں گی اور یہ ٹورنامنٹ راﺅنڈ روبن لیگ اور پلے آفس پر مبنی ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.