You are currently viewing محمد شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب

محمد شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم اور 16 ویں قائد ایوان منتخب ہوئے۔
شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم کے انتخاب کا طریقہ ایوان میں اراکین کو بتایا تھا جس کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا گیا تھا۔
شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان ایوان میں موجود تھے۔
قبل ازیں اجلاس شروع ہوا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان مینڈیٹ چور، چور چور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے جبکہ ن لیگ کے ارکان کی جانب سے گھڑی چور کے نعرے لگائے گئے تھے۔
بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میاں محمد شہباز شریف کی کامیابی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مل کر فیصلہ کرلیں کہ پاکستان کی تاریخ بدلنی ہے، ہم ہمالیہ نما چیلنجز کو عبور کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.