لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے۔
انکا کہنا تھا کہ بابر نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا۔ بابر اعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے۔ میں ان کی تعریف کروں گا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بہت سارا کام ہوگیا ہے، ابھی کافی کام کرنا باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہارنے کی ذمہ داری میں لوں گا، مل کر جیتیں گے تو ان کا کریڈٹ ہے۔
فخر زمان سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے۔