You are currently viewing محمد بن سلمان فاونڈیشن کا 2020ءمیں تین لاکھ کاروباری افراد تک رسائی کا ہدف

محمد بن سلمان فاونڈیشن کا 2020ءمیں تین لاکھ کاروباری افراد تک رسائی کا ہدف

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:23/01/2020 16:11
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک)سعودی عرب کی محمد بن سلمان فاونڈیشن (مِسک) نے 2020 میں تین لاکھ کاروباری افراد تک رسائی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انھیں مِسک گلوبل فورم ( ایم جی ایف) کے حصے کے طور پر کاروبار شروع کرنے کے لیے امداد مہیا کیا جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات مِسک کی ایگزیکٹو مینجر شیما حمید الدین نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔شیما حمید الدین کے بہ قول ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ہم یہ کام کرسکتے ہیں اور اس سے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران میں ہم نے اپنے کاروباری افراد کو قریباً ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے موقع مہیا کیے۔ ہم معیشت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو ملحوظ رکھ رہے ہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ہم اپنے نوجوانوں کو کیسے تیار کرسکتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.