اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)حضور نبی پاک ﷺ کا پورانام Muhammad لکھنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق حکومت پہلے بھی اس طرح کے نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے،جو کہ سب سے پہلے 26 مارچ 1979، 12 مارچ 1985، 29 جون 2004 اور 24 ستمبر 2008 جبکہ اب رواں سال 31 مارچ 2016 کو دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جاری نوٹیفکیشن میں تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نبی اکرمؐ کے انگریزی میں نام Muhammad کے بجائے نام کا مخفف تحریر کرنے سے گریز کیا جائے اور آپ ﷺ کے اسم گرامی کے انگریزی زبان میں Muhammad کے مکمل ہجوں کے ساتھ تحریر کریں۔
یاد رہے اس کی پابندی ہر سرکاری اور نجی اداروں پر لازم ہوگی۔