کراچی (ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سابق وزیراعظم کی برسی پر اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مجھے اپنا بھائی کہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے نمایاں اور گرانقدر خدمات انجام دیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔