You are currently viewing مجھے کیوں روکا ؟وزیرداخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کا حکم دے دیا

مجھے کیوں روکا ؟وزیرداخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کا حکم دے دیا

اسلام آباد (ڈیسک ):سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر  وفاقی وزرا ءاور ن لیگ کے  رہنماؤں  کو احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ۔

وفاقی وزیر ِداخلہ احسن اقبال کو  سیکورٹی پر مامور رینجرز  اہلکاروں نے احتساب عدالت میں داخلے  سے روک دیا

وزیرِداخلہ نے رینجرز اہلکاروں کو اپنا تعارف بھی کروایا  مگر اس کے باوجود رینجرز اہلکاروں نے انہیں احتساب عدالت میں  داخلے کی اجازت نہیں دی جس پر احسن اقبال پھٹ  پڑے اور مستعفی ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ  میرے ماتحت ادارے کسی اور جگہ سے حکم لیں ایک ملک کے اندر دو ریاستیں نہیں ہوسکتیں انہوں نے کہا رینجرز سول انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے احسن اقبال نے کہا کہ رینجرز کے مقامی کمانڈر کو بلایا تو وہ روپوش ہوگئے  اس سارے معاملے پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کا حکم دیدیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ وزراء کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل  ہونے سے روکنے کا کس نے کہاماتحت ادارے کے اہلکار وفاقی وزیرداخلہ کو کیسے روک سکتےہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7