You are currently viewing مجلس شوریٰ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

مجلس شوریٰ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد

لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مجلس شوریٰ نے سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت دستور کے مطابق ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی نہیں، دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.