اسلام آباد (ڈیسک) آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل و اوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک مجر م ہیں اور ملکی قانون کے مطابق انہیں کوئی خصوصی علاج نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے جمعرات کونجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور مسلم لیگ( ن )کے رہنما کے سمدھی اسحاق ڈار مقدمات اورملکی قانون کے مطابق اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) نے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ وزیر آبی وسائل نے کہا کہ مشاہد اللہ خان اور شاہد خاقان عباسی نے نازیبآ الفاط استعمال کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر روایتی زبان استعمال کرنے میں ملوث افراد کی مذمت کی جانی چاہیئے. انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والوں کو خصوصی علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی۔فیصل واو ڈا نے مزیدکہا کہتحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب)قوانین کے بارے میں، کہا کہ قوانین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے، اور ترامیم کا یہ عمل اسمبلی کے فورم پر کیا جانا چاہئے۔ایک سوال پر، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے کسی پارلیمانی رہنما کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کی۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف نے پی اے سی کی سربراہی کے معاملے پر کوئی شورو غوغا نہیں کیا ۔