اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نوز شریف کہتے ہیں ملک میں موبائل صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ موبائل کمپنیوں کا نیٹ ورک دور دراز علاقوں میں پھیلانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک
غیر ملکی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا ہماری حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں بے مثال مواقع فراہم کیے ہیں تھری جی اور فورجی کی لانچ سے سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا۔
شفاف پالیسیوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بڑھ رہا ہے۔