اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں پی ٹی آئی اسلام آباد میں میئر کے انتخابات رکواکر سرکاری افسروں کو اختیارات دینا چاہتی ہے ایساکرنے سے شاید بنی گالہ کو فائدہ ہوتا ہو۔ پی ٹی آئی اگر اسپتالوں میں اصلاحات میں کامیاب رہی تو 2018 میں عوام ایک بار پھر انہیں منتخب کرلیں گے۔میں بھی ڈاکٹروں کو اکسا سکتا ہوں مگر ہم مثبت سیاست کرتے ہیں کوئی اور بھی ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سروس فراہم کرنے والا ہر ادارہ لوگوں کی پہلی ترجیح ہوتاہے پی آئی اے کی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں تھا، پرائیویٹائزیشن کے بعد ملازمین کو کوئی خطرہ نہیں ہوگاپی آئی اے کے ملازمین فلائٹس چلاتے رہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔